ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ، وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کتنی کرپشن ہوئی اس کی تفتیش کریں گے، سڑکیں بنانا مشکل کام نہیں ہے پیسے دینگے تو بن جائےگی ، کم لاگت اور معیاری سڑک بنانا کمال ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ کی بحالی و اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مراد سعید ،این ایچ اےٹیم کومبارکباد دیتاہوں، 2013 اور آج سڑک کی تعمیر میں فی کلومیٹر چار رویہ پر 20 کروڑ کی بچت ہورہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصل میں قوم کا نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آتے ہیں، قوم کا پیسہ چوری ہوتاہے،سڑکوں کی تعمیر میں بھی پیسہ چوری ہوا، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں زیادہ پیسے لگنےکی تحقیقات کی جائیں، ایف آئی اے قوم کےسامنے لائے کہ کس نے اتنا زیادہ پیسہ بنایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب اسکول میں تھا تو پہلی بار ہنزہ گیا ، جب ہنزہ گئے تو اس وقت قراقرم ہائی وے نہیں بناہوا تھا، لوگ اسوقت اتنے کم جاتے تھے کہ کسی کو پتہ ہی نہیں تھا ، ہنزہ پہلی بار گیا تو لوگوں نے ہمیں پھل دے کر استقبال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہنرہ میں بڑی تعدادمیں سیاح آرہےہیں، بالکل اسی طرح بلوچستان میں بھی اتنے بڑے علاقے ہیں، صرف کوئٹہ میں ترقی ہوگی تو بلوچستان کبھی آگے نہیں آسکے گا، جو حکومت 5سال کے الیکشن کا سوچے گی وہ کبھی بلوچستان کا نہیں سوچےگی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی دینی ہے تو تمام علاقوں پر توجہ دینا ہوگی، سی پیک کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین مغربی علاقے کو سمندر سے ملانا چاہتا ہے، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ جوعلاقےپیچھے رہ گئے ان کو اوپر لائیں، پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھانے سے پورے پاکستان کا فائدہ ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی تیزی سے آگے بڑھنے کی وجہ لانگ ٹرم پلاننگ ہے ، آپ صرف الیکشن کا سوچ رہےہیں تو ملک کبھی آگےنہیں بڑھ سکتا،وفاق کا پورا زور الیکشن جیتنے پر ہوتو بلوچستان پیچھے رہ جائے گا ، بلوچستان کے سیاستدان اپنے حلقے کا سوچتے ہیں تو پوراصوبہ ترقی نہیں کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا جب تک برابری کی سطح پر ترقی نہ ہو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سندھ میں ہماری حکومت نہیں،پی ٹی آئی اپوزیشن میں ہے ،ہم نے احساس پروگرام شروع کیا تو سندھ کو 34فیصد حصہ دیا، احساس پروگرام میں زیادہ رقم دیی کیونکہ اندرون سندھ غربت زیادہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پورے پاکستان کیلئے ضروری ہے، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی کو فائدہ پہنچے گا، کوشش ہے صوبائی حکومت اور وفاق ملکر اتنی ترقی لائے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، سڑکیں بنانا مشکل کام نہیں ہے پیسے دینگے تو بن جائےگی ، کم لاگت اور معیاری سڑک بنانا کمال ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کرپشن کا مطلب عوام کاپیسہ اور ٹیکس چوری کرنا ہے، جو غریب ملک ہے وہاں سب سے زیادہ کرپشن ہیں، جوامیر ملک ہے وہاں کرپشن ہےہی نہیں ، جو خوشحال ملک ہے اس میں سب سے کم کرپشن ہے، 2013 میں جوسڑکیں بن رہی تھیں وہ آج سے زیادہ مہنگی ہیں،اس سے زیادہ ظلم کیا ہوسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج 20کروڑ بچت کیساتھ سڑک بنا رہے ہیں تو سوچیں ماضی میں کتنا پیسہ بنایا گیا ہے، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کتنی کرپشن ہوئی اس کی تفتیش کریں گے، مواصلاتی نظام بہتر ہوتاہے تو علاقے خوشحال ہوجاتے ہیں۔