رمضان میں ذخیرہ اندوز، گرانفروش مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے رمضان میں ذخیرہ اندوز، گرانفروش مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔
انہوں نے پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے اغاز سے ہی گرانفروش مافیا کیخلاف شکنجہ کسا جائے۔ شہریوں کی آسانی کیلئے ملتان کینٹ نزد میٹرو پلازہ بھی رمضان بازار لگایا جائے گا۔
رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے پر دستیاب ہوگا۔ گھی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم، انڈے 6 روپے فی درجن کم ،چکن 12 روپے فی کلو کم جبکہ چینی 80 روپے کلو دستیاب ہوگی۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں لمبی قطاروں سے بچنے کیلئے حسب ضرورت کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائیں۔
آٹا، چینی، گھی کی سپلائی ڈیمانڈ، کاونٹرز کو خصوصی مانیٹر کیا جائے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس میں 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے، تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔
گندم خریداری مہم بارے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر اوزان ، کنڈے چیک کیے جائیں۔ناپ تول میں کمی کرنے والوں سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
کسان کی محنت سے اگایا گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا۔
ڈویژن میں گندم خریداری کے 12 پی آر، 36 فلیگ گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ10 آٹا ملز کو شوکاز، 2 کا کوٹہ معطل، 1لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈویژن میں 115 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 25958 چھاپے مارے۔47 ایف آئی آر درج،177 افراد گرفتار،44لاکھ61ہزار7سو 50 روپے جرمانہ کیا گیا۔
اجلاس میں یوریا، کھاد، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، چیف سیکرٹری پبلک ویلفئیر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔