یوم کشمیر پر تحصیل سپورٹس آفیسر کا بڑا خطاب
کشمیری بھائی ہندوستان کے مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، اقوام عالم کشمیری عوام پر ظلم ستم دیکھ کر بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، بھارتی مظالم کی جلد ہی آخیر ہونے والی ہے، کشمیری عوام جلد ہی حق خودارادیت کا حق استمال کرکے پاکستان کا حصہ بنیں گے۔
ان خیالات کا اظہار تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان سٹی نور خان قیصرانی نے یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری کے موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کرکٹ میچ کے میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو پاکستانی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی دنیا بھر میں حق خودارادیت کے لیے اور قابض فوج انڈیا سے آزادی کے لیے یہ دن جوش و خروش سے مناتے ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی اپنی شہ رگ کسی دشمن کے ہاتھ میں نہیں دیتا۔
دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں سری نگر الیون نے مظفر آباد الیون کو 40 سے ہرا دیا، سری نگر الیون نے قیوم شہزاد کے 54 جنید اقبال کے 48 اور محمد اصغر کے 38رنز کی بدولت آٹھ وکٹ کے نقصان پر 188رنز بنائے۔
مظفر آباد کی طرف سے عامر سہیل محمد عرفان اور شیخ مدثر نے دو دو وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے مظفر آباد الیون 144رنز بنائے، مخدوم سبحان 60 آصف ملک 44رنز بنائے سری نگر الیون کی طرف سے محمد اقبال 3 قیوم شہزاد اور محمد اصغر نے دو دو وکٹ حاصل کیں، مین آف دی میچ قیوم شہزاد قرار پائے ۔
محمد مرسلین، محمد منظور ایمپائرز، جبکہ یوسف اکرم سکورر تھے۔ آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے ۔