زکریا یونیورسٹی : جرائم پیشہ طلباء گروپ کا ایم بی اے کے طالبعلم پر تشدد، زخمی کردیا
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کینٹین پر ایم بی اے کے طالبعلم محمدبلال پر طلبہ کے گروپ کا تشدد، جس کی وجہ سے طالبعلم زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کیس میں ملوث طلباء کو بچانے کےلئے اساتذہ اور سیاسی افراد سرگرم
تشدد کرنے والے طلبہ میں مستجاب جعفری, اسامہ اعجاز, سلمان پٹھان, فہد ڈھلو, عثمان بندیشہ , وغیرہ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے نہ رک سکے ؛ وائس چانسلر بھی تشدد پر اتر آئے ، دو طلباء زخمی
مضروب طالبعلم نے انتظامیہ کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے تشدد کرنے والے طلباء اُس کی فیس کے پیسے پچاس ہزار اور موبائل بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں جرائم پیشہ طلباء کا راج ، مرکزی گیٹ بند، شٹل سروس معطل، طلباء محصور ہوکر رہ گئے
واضح رہے کہ طلباء کا یہ گروپ یونیورسٹی میں طلبہ پر تشد, یونیورسٹی سیکورٹی گارڈز پر تشدد اور زودوکوب کرنے پر کئی مقدمات درج ہوچُکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کیس میں ملوث طلباء کو بچانے کےلئے اساتذہ اور سیاسی افراد سرگرم
یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی متعلقہ طلبہ کے یونیورسٹی میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کر چکی ہے مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی، جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بعض افسران شرپسند طلبہ کو اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے سپورٹ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی آوٹ سائیڈرز کی فائرنگ سے گونج اٹھی، خصوصی ویڈیو صرف "ڈی رپورٹرز” پر
تین ماہ کے اندر یونیورسٹی میں طلباء , یونیورسٹی سیکورٹی پر تشدد کے پچاس سے زائد واقعات رونما ہو چُکے ہیں ۔
یونیورسٹی سیکورٹی کی موجودگی میں طلبہ پر تشدد انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے میں ملوث طلباء کے خلاف مقدمہ درج
سماجی حلقوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے، اور طلبہ پر تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاِئے.