سی ٹی آئیز کی بر وقت بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے طریقہ کار تبدیل
پنجاب پبلک انسٹرکشن کالجز نے سی ٹی آئیز کی بر وقت بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے طریقہ کار تبدیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق اب پرنسپلز اپنے کالج سے ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ کھولیں اور ڈائریکٹرز آئی ٹی کی جانب سے راہنمائی کے مطابق آئی ٹی کی ڈیمانڈ کا کالم آن لائن فل کر کے سبمٹ کر دیں۔
یہ سب کرنے سے پہلے آپ اپنے طالب علموں کی تعداد اور میسر اساتذہ کو اچھی طرح سمجھ لیں اور اپنے لیے جتنے سی ٹی آئیز چاہئیں، ان کا جواز بنائیں، اساتذہ اور طالب علموں کا تناسب اس میں سب سے اہم ہے، پچاس طالب علموں فی سیکشن کے حساب سے کتنے سیکشن بنتے ہیں، پھر میسر اساتذہ کا ورک لوڈ دیکھیں لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر کو ہفتے میں چوبیس ایسوسی ایٹ پروفیسر کو اٹھارہ اور پروفیسر کو بارہ پیریڈ پڑھانا ہوتے ہیں۔
دستیاب اساتذہ کو سیکشن الاٹ کرنے کے بعد جو سیکشن خالی رہ جاتے ہیں یا جن مضامین میں سرے سے اساتذہ موجود ہی نہیں وہ آپ کی سی ٹی آئیز کی ڈیمانڈ اور ان کا ریشنیل ہے۔
اس سب کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ڈیمانڈ کے کالم پر کر کے ان لائن سبمٹ کر دیں، یہ ڈائریکٹ ڈی پی آئی کالجز کو پہنچ جائے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر کو اس کی ہارڈ کاپی بجھوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔