Breaking NewsEducationتازہ ترین
مڈل جماعت کا تمام کورس انگریزی میں کرنے کافیصلہ
مڈل کی تمام جماعتوں کا کورس آئندہ سال انگریزی میں شائع ہوگا، چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں میں اسلامیات اور اردو کے علاوہ تمام کتابیں انگریزی میں ہوں گی،تمام کتابیں 31 مارچ 2023 سے قبل مارکیٹ میں ہوں گی۔
اس فیصلے پر اساتذہ نے نظرثانی کا مطالبہ کر دیا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرائمری کلاسز میں اردو اور مڈل میں ایک دم سے انگریزی زبان میں سلیبس درست فیصلہ نہیں، طلباء کےساتھ اساتذہ کو بھی کورس پڑھانے میں مشکل پیش آئے گی۔
کورس انگریزی میں پبلش کرنے سے قبل پہلے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔
کورس انگریزی میں پبلش کرنے سے سینکڑوں طلباء فیل ہو جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نہم و دہم کی کتابیں بھی سنگل نیشنل کریکولم کے تحت2024 سے تبدیل کر دی جائیں گی۔