گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ چوک کمہاراں والے میں ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر ٹیوٹا ملتان کی طلبی
ڈپٹی کمشنر ملتان نے انسداد ڈینگی کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے اور کالج میں خلاف قانون کام کرنے پر ڈائریکٹر ٹیوٹا ملتان عائشہ رحمان کو طلب کرلیا۔
ان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا ملتان نذر عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خانیوال روڈ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، اس کے گراونڈ گٹر کے پانی سے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ پرنسپل کی غفلت سے انسٹی ٹیوٹ مسائل کا شکار ہے اور کئی شعبے بند ہوچکے ہیں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ چکا ہے، جب ان امور کیطرف ڈائریکٹر ملتان کو توجہ دلوائی گئی تو نامناسب رویہ اختیارکیا گیا اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے کسی بھی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں شرکت پر بھی پابندی لگادی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ کا پرنسپل ان کی آنکھ کا تارا ہے اس لئے اس خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ایسے ماحول میں جبکہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے انسٹی ٹیوٹ میں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر بھی اس عملے کی سپورٹر بنی ہوئیں ہیں، اس لئے فوری طور پر ایکشن لیا جائے
جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے ڈائریکٹر ٹیوٹا عائشہ رحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر نذر عباس کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ 2ستمبرکوطلب کرلیا ہے ۔