ویمن یونیورسٹی : کارکردگی، جائزہ لینے اور سیلف اسسمنٹ رپورٹ تیار کرنے بارے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ایک روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ‘ادارہ جاتی کارکردگی اور اضافہ ،سیلف اسیسمنٹ رپورٹ ،گریجویٹ پروگرام ریویو’ تھا۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد کوالٹی ایشورنس کے لیے اہم شعبوں میں کوالٹی انہاسمنٹ ممبران کی صلاحیت کو بڑھانا تھا، جس سے وہ یونیورسٹی کے معیار کو بڑھانے کے اقدامات میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈال سکیں۔
ورکشاپ کے آرگنائز ساجد پرویز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیو ای سی تھے، اس ورکشاپ کے چار سیشن تھے جبکہ ریسورس پرسنز میں ڈاکٹر رائمہ نذر، ڈاکٹر ملکہ لیاقت اور عظمیٰ اسحاق شامل تھیں۔
ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر ملکہ رانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اپنے اساتذہ کی قابلیت میں اضافے کےلئے ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہتی ہے، یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امید ہے ورکشاپ کے اختتام پر شرکا سیلف اسسمنٹ رپورٹ اعلیٰ معیار کی تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ورکشاپ میں ادارہ جاتی کارکردگی کی تشخیص اور اضافہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہم کارکردگی کے اشارے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقوں، اور استعمال ہونے والی تجزیہ تکنیکوں بارے بتایا گیا۔
ڈاکٹر عظمیٰ اسحاق نے کوالٹی ایشورنس میں خود تشخیص کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیلف اسسمنٹ رپورٹس پر ایک معلوماتی لیکچر دیا اور شرکاء سے ایک رپورٹ بھی تیار کرائی گئی۔
کانفرنس میں انٹرنل آڈٹ پر ایک سیشن منعقد ہوا جس میں کوالٹی ایشورنس کو یقینی بنانے میں اندرونی آڈٹ کی اہمیت بتائی گئی، ورکشاپ میں گریجویٹ پروگراموں کے معیار کو یقینی بنانے کے طریقے بتائے گئے۔