Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈپٹی سیکریٹری دفتری کو اغوا کرکے فرار

تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری سہولت سنٹر الیاس صدیقی نے گزشتہ روز اپنے تین ساتھیوں کے سمیت ایک دفتری عمیر حیات کو بورڈ کی لیگل برانچ کے قریب سے اغوا کیا اور کار میں لیکر فرار ہوگئے۔

مرکزی گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی، اس واقع کی اطلاع ملتے ہی یونین اور انتظامیہ متحرک ہوگئی اور پولیس کا اطلاع دی گئی، جس نے کچھ دیر بعد عمر حیات کو برآمد کرلیا۔

الیاس صدیقی کا موقف تھا کہ اس نے عمر حیات سے پیسے لینے تھے اور کیس درج کروائے گئے ہیں، جس پر پولیس نے عمر حیات کو حراست میں لے لیا جبکہ الیاس صدیقی کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے۔

اس طلاع پر چیئرمین بورڈ اور سیکرٹری بورڈ نے سخت ایکشن لیا اور الیاس صدیقی اور دو سیکورٹی گارڈز کو معطل کردیا۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیاس صدیقی کو بورڈ آف گورنر کی منظوری کے بعد ڈپٹی سیکرٹری سہولت سنٹر تعینات کیا گیا تھا مگر سٹیٹ آفیسر کی رپورٹ ، ایمپلائز ایسوسی ایشن کی درخواست اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں الیاس صدیقی کو فوری معطل کیا جاتا ہے، ان پر مجرمانہ سرگرمی کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر ایڈمن برانچ میں رپورٹ کریں، وہ ایڈمن برانچ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور دفتری اوقات میں وہاں موجود رہیں گے۔

دریں اثنا ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کا ایک ہنگامی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدرات جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین منعقد ہوا، جس میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے عہدیدران اور بورڈ ملازمین کی کثیر تعد اد نے شرکت کی، جس میں دفتر کے اندرونی مین گیٹ اور لگائے گئے بیریئر کے درمیان سے دفتر کے درجہِ چہارم کے اہلکار عمر حیات دفتری کو صبح 10 بجے کے قریب ڈپٹی سکریٹری سہولت سینٹر ملتان بورڈ محمد الیاس صدیقی کی طرف سے اغوا کیے جانے کی خبر پر تمام بورڈ ملازمین میں سخت خوف ہراس پایا گیا۔

اس موقع پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم تمام بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیدران اس واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور محمد الیاس صدیقی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس کے بعد محمد نور پارس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان بورڈ کے آفیسر محمد الیاس صدیقی نے جس طر ح ملتان بورڈ کے اہلکار کے ساتھ زیادتی کی ہے، ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے، بورڈ انتظامیہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔

ترجمان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان محمد الیاس نوناری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم اپنی قلم چھوڑ ہرتال جاری رکھیں گے اس لیے بورڈ انتظامہ ہوش کے ناخن لے اور مطلقہ بورڈ آفیسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ورنہ میٹرک کا آوٹ ہونے والا رزلٹ لیٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس موقع پر محمد احسان الٰہی گجر، حضور بخش، محمد تیمور، حافظ محمد یحییٰ خان اور ظفر حسین لنگڑیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button