Breaking NewsEducationتازہ ترین
7 ڈویژنز میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز کی آسامیوں پر اضافی چارج دے دیا گیا
ملتان سمیت 7 ڈویژنز میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز کی اسامیاں خالی ہونے پر ، وزیر اعلیٰ نے مختلف پرنسپلز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو خالی اسامیوں کے اضافی چارج سونپ دیئے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے 7 ڈویژنز میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن(کالجز) کی اسامیاں ایک عرصہ سے خالی ہیں، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مختلف کالجز میں تعینات پرنسپلز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو خالی اسامیوں کے اضافی چارج سونپ دیئے ہیں۔
لاہور، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اسامیاں خالی ہیں۔
2 پرنسپلز، 4 ایسوسی ایٹس اور ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔