جامعہ زرعیہ: پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق سیمینار کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔جبکہ سمینار کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر طارق رانا (ڈائریکٹر کمپلائنس مانیٹرنگ انسپکٹر جنرل آف واٹر کمپلائنس آسٹریلین گورنمنٹ)تھے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے روز مرہ زندگی میں پانی کی اہمیت اور پاکستان میں موجودہ پانی کی صورتحال کے متعلق آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے شعور کا ہونا بہت ضروری ہے۔ہمارے ملک میں متعدد بیماریوں کا سبب آلودہ پانی ہے۔
گیسٹ سپیکر ڈاکٹر طارق رانا نے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور ان کی وجوہات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے پنجاب میں مناسب نکاسی آپ کا انتظام نہ ہونے پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ ایجنڈا 2030 میں موجود پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر سے متعلق نکات پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ کی وجہ نہ صرف ٹیکنالوجی کی کمی بلکہ دیگر سیاسی معاشرتی اور معاشی وسائل بھی ہیں۔
سیمینار میں پانی کو صاف کرنے کے مختلف جدید اور گھریلو طریقوں پر بات کی گئی۔
تقریب میں پبلک ہیلتھ کے کردار کو سراہا گیا اور ان کی پچھلی ایک سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔
پبلک ہیلتھ کے ذریعے سے کس طرح ہم معاشرے میں چھوٹے پیمانے سے تبدیلی کا آغاز کرکے نہ صرف خود کو بلکہ لوگوں کو بھی مختلف بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر عمیر سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔