تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےلئے ضلعی افسروں کے دورے، خصوصی بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کا فیصلہ
ملتان ڈویژنل انتظامیہ کا سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر مریم خان کا ڈی سی وسیم حامد سندھو کے ہمراہ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول کا دور کیا اور کلاسز کا معائنہ کیا، اور اساتذہ اور طالبات سے سوال و جواب کا سیشن کیا ۔
اس موقع ر کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر ضلعی افسران،محکمہ تعلیم سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے، سکولوں میں یونیفارم کی پابندی اور ڈسپلن قائم کیا جائے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلثی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ سرگرم ہوگئی۔
اسپیشل ایجوکیشن سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی ذہنی جانچ کا آغاز کردیا گیا ۔
اس سلسلے میں کمشنر مریم خان کا ڈی سی وسیم حامد سندھو کے ہمراہ شاداب انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کمشنر مریم خان نے بچوں کی ذہنی نشوونما کے جانچ عمل کا جائزہ لیا، کمشنر مریم خان کا بچوں کی قابلیت اور دلچسپی کو خصوصی طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ذہنی جانچ کا مقصد ذہنی طور پر بہتر اور ہوشیار بچوں کو مرکزی نظام تعلیم میں شامل کرنا ہے۔ سائیکالوجسٹ، سائکیٹرسٹ ور دیگر ماہر تعلیم پر مشتمل ٹیم بچوں کی ذہنی نشوونما کی جانچ کررہی ہے، جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔