ڈی ایس او ملتان کا خواتین کو خراج تحسین
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہدنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے، جو انہوں نے ہر شعبے میں ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے جو انہوں نے ہر شعبے میں ادا کیا ہے۔
پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک خود کو ممتاز کیا۔پاکستان میں خواتین سیاست، بیورو کریسی، عدلیہ، سیکورٹی کے اداروں، تعلیم، کھیل، فن وثقافت جیسے اہم شعبوں میں مَردوں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
آج ان عظیم خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں پاکستان کیلیے وقف کر دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای لائیبریری ملتان خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر انچارج ملتان جمنیزیم میڈم صبا حبیب ، اسسٹنٹ لائیبریرین وقار احمد انکے ہمراہ تھے۔
پاکستان کی ترقی اور خوشخالی میں خواتین کے کردار پر نظر ڈالی جائے تو صف اول میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین جنہوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے وقت تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
محترمہ بینظیر بھٹو ملک کی دو بار وزیراعظم منتخب ہوئیں اور ملک کا ایک روشن امیج دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔
اسی طرح مریم نواز شریف نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے یوں وہ ملک کی تاریخ میں کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں۔
دیگر شعبوں پر نظر دوڑائی جائے تو ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بنیں۔
پاکستانی خواتین نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنے جھنڈے گاڑے اور ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کرنے والی پہلی خاتون بولر بنیں۔
فن وثقافت کے شعبے میں بھی پاکستانی خواتین نے اپنا لوہا منوایا اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔