Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈسٹرکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ آج سے شروع ہوگی
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپین شپ 2024-2025 کا آغاز آج سے ہوگا۔
آرگنائزنگ سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ کے مطابق افتتاحی میچ ملتان ینگسٹر اور اولین ینگسٹر کے مابین آج ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ایم ڈی سی اے کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ میں 46 ٹیموں کو بارہ گروپوں میں تقسیم کیا ہے، ہر گروپ سے ایک ٹیم اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرے گی جو کہ ناک آؤٹ ہوگا۔
افتتاحی تقریب آج دن بارہ بجے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں منعقد ہوگی، جس کی صدارت صدر محمد ارسلان خان صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کرینگے جبکہ مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ہونگے۔
تقریب میں ملتان ڈسٹرکٹ کے تمام کلبوں کے ممبران شرکت کرینگے۔