Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب نے سکولوں میں جشن بہاراں منانے کا حکم دےدیا

ڈی پی آئی سکولز سکینڈری جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ سکولوں میں چارروزہ جشن بہاراں کا آغاز 8فروری سے ہوگا ، جو 11فروری تک جاری رہے گا ۔

فیسٹیول میں تمام سکول پرائمری ، سکینڈری اور ایلمنٹری سکول حصہ لیں گے ، تمام سی ای اوز طلباء طالبات کے نصاب کو مدنظر رکھتے ہوئے نصابی و ثقافتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جشن بہاراں کا شیڈول سکولوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں ، سی ای او فوکل پرسن تعینات کریں جو تمام تر تفصیل سکولوں کے سربراہان تک پہنچائیں ، اور ان کے انتظامات کی تفصیل ضلعی فوکل پرسن تک پہنچائیں ۔

8فروری کو مضمون نویسی ، تقریری مقابلے ، سکول اور کلاسز کی تزین وآرائش کے مقابلے ، کچن گارڈننگ ، گرین سکول ، 9فروری کو ماڈل ڈرائینگ پراجیکٹس کی نمائش ، 10 فروری کو ثقافتی ومقامی کھیلوں کے مقابلے ، 11فروری کو کوئز ، بیت بازی اور مشاعرہ ہوگا، ثقافتی مقابلوں میں طالبات کے لئے سٹاپو، بوری دوڑ، رسہ کشی، کوکلا چھپاکی، گڑیا کا گھر بنا کر کھیلنا، مینڈک دوڑ چمچہ دوڑکے مقابلے شامل ہیں۔

طلبا کےلئے رکاوٹی دوڑ، بوری دوڑ، رسہ کشی، پٹھوگرم، گلی ڈنڈا، مینڈک دوڑ اور چمچہ دوڑ کے مقابلے ہوں گے ۔

مراسلے میں اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ درسی کتب اور واقفیت عامہ میں موجود معلومات مواد اور اخلاقی مضامین پر مشتمل سرگرمیاں، جماعت اول تا سوم کے طلبا کے درمیان کوئز مقابلے ، جماعت اول تاپثنجم کے طلبا کے درمیان نظم گوئی کے مقابلے ، چہارم اور پنجم کے طلبا کے دومیان دوگروپ بنا کر جمع واحد، تذکیر وتانیث اور الفاظ معانی کے مقابلے کرائیں جائیں ۔

جماعت پنجم کے طلباوطالبات کے دمیان داستان گوئی اور مختصر اخلاق آموز خاکہ نگاری کی سرگرمی کا اہتمام کرایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button