پنجاب : 14 اضلاع کے سکولوں میں ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2024 سے شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سکولز نے پنشن سسٹم کو ای سسٹم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، یہ سسٹم یکم جنوری 2024سے فعال ہو جائے گا۔
جاری مراسلے کے مطابق پہلے مراحلے میں 14 اضلاع جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، گجرات ، ملتان ، ننکانہ صاحب ، فیصل آباد ، راجن پور ، ڈی جی خان ، نارووال ، مظفرگڑھ ، رحیم یار خان اور لیہ اضلاع کے محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ ، ملازمین اور آفیسرز یکم جنوری 2024 سے اپنے پینشن کیسز آن لائن جمع کرائیں گے۔
مراسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی کہ اعلیٰ حکام کی خواہش پر یہ سسٹم یکم جنوری سے فعال ہو جائے گا، اس لئے ایک فوکل پرسن تعینات کریں جو آن لائن کیسز کا جائزہ لےکر فاروڈ کرے گا، ان احکامات کی تکمیل کے بعد رپورٹ ارسال کی جائے۔
دوسری طرف حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے، بوڑھے ملازمین اب دربدر کی ٹھوکریں کھانے سے بچ جائیں گے ۔