ویمن یونیورسٹی : شعبہ اکنامکس کی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام ہونے والی ورکشاپ کا عنوان ’’ ایڈوانسڈ اکانومیٹرک ماڈلنگ اور ٹائم سیریز کے تجزیئے’ تھا۔
ٹریننگ کے پہلے دن ڈاکٹر حنا علی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے اس پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ نتیجہ خیز تحقیق کرنے کے لیے مختلف طریقے متعارف کروائے گئے، شعبہ اکنامکس جدید طریقہ کار کو اپنی طالبات تک پہنچا رہا ہے تاکہ مفید ریسرچ سامنے آسکے۔
ختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے ریسرچ کی اہمیت پر لیکچر دیا، جبکہ مقررین ڈاکٹر نورین صفدر نے خلاصہ تحریر پر ایک لیکچر دیا، جبکہ ڈاکٹر عائشہ اشرف نے ادبی جائزہ کی موثر تکنیک پر لیکچر دیا۔
اس موقع پر ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز اور اساتذہ بھی موجود تھیں۔