Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عمران خان پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ دشمنوں کی سازش، سابق حکومتی نے سرکاری تعلیمی ادارے تباہ کئے : مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار سے زائد سکولوں کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت نے تقریباً تین ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، ماضی کی حکومت کے وزرا ء نے پیسے لے کر پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو سپورٹ کیا، جس کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کا سسٹم تباہ ہوگیا۔

عمران خان پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ دشمنوں کی سازش ہے ، جس میں وہ ناکام رہے پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لے کر آ رہی ہے جس کے تحت سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ، اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کی جا رہی ہے، وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبہ میں زیور تعلیم پروگرام کے لیے حکومت نے 6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں اگلے مرحلے میں جماعت ششم سے ہشتم تک یکساں نصاب پڑھایا جائے گا ۔

ٹرانس جینڈرتعلیم کے لئے کام کر رہے ہیں ان کو سکالر شپ دینے کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کیاجائے گا ۔

موجودہ دور میں طلباء لائبریری اورتحقیق سے دور جاچکے ہیں، وزیر تعلیم نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے سکولز ایجوکیشن کے تمام معاملات اب جنوبی پنجاب میں ہی حل ہو رہے ہیں ۔

طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی ، امتحانی نتائج، ذہنی و جسمانی صحت اور عمومی رویوں سے باخبر رہنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے سٹوڈنٹس پرفارمنس ٹریکنگ سسٹم کے نام سے جو مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا ہے، اسے بتدریج صوبہ بھر کے سکولوں میں نافذ کیا جائے گا، اس نظام کے تحت محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین انفرادی طور پر ہر طالب علم کی کارکردگی پر نظر رکھ سکیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئی چیز لاگو کرنے میں مسائل درپیش آتے ہیں لیکن تعلیمی افسران ان مسائل سے نبردآزما ہو کر اور ٹیم ورک کے ذریعے تعلیمی نظام کو کارآمد بنائیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول ہاکی لیگ اور سکولمپکس گیمزکے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو بحال کرنے اور بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی تیار کرنے کے لیے نرسری بنانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے بچوں کی توجہ کمپیوٹر ، گیمز ، موبائل فون اور اس طرح کی دوسری الیکٹرانک آلات سے کم ہو گی۔

سکولمپکس کے انعقاد سے بچوں میں اچھی عادات، نظم و ضبط کو فروغ ملے گا، اورمعیاری تفریح کے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی کہ جنوبی پنجاب میں سکولمپکس کے کامیاب انعقاد کے تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور امسال باقی صوبوں کی نمائندگی کے پیش نظر یہ امیدہے کہ ایک دن یہ سکولمپکس نیشنل ایونٹ کے طور پر پاکستان کے تمام صوبوں میں منعقد ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی شعبہ تعلیم ، ٹرانس ایجوکیشن ، فروغ پراجیکٹ، صبح نو سکول پراجیکٹ ، سٹوڈنٹ کونسلوں کی تشکیل، ماہنامہ روشنی میگزین کے اجراء اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے طلبہ کو آگہی فراہم کرن کے لیے گرین بک کی اشاعت اور اسے جماعت ہفتم سے نصاب کا حصہ بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button