سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج، ایجوکیشن آفس میں تالے لگا دئے گئے
سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے مطالبات تاحال پورے نہ کئے جاسکے، جس پر گزشتہ روز پر امن احتجاج کیاگیا ، سکولوں میں اساتذہ نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کلاسز پڑھائیں، جبکہ ایجوکیشن آفس میں ایپکا یونٹ نے احتجاجی جلسہ کیا، اور دفاتر کی تالہ بندی کی۔
ایجوکیشن آفس ملتان میں ہونے والے جلسے کی صدارت شیخ اسلام اور ندیم ملک نے کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ ملازمین کی لیو ان کیش منٹ میں کٹوتی اور مردم شماری کا معاوضہ نہ دیا جانا بھی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، سرکاری ملازمین کے ساتھ پنجاب حکومت کا دانستہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے جیسا، تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ، لیو انکیشمنٹ ترمیم کا خاتمہ، پنشن ترمیم کا خاتمہ، پنشن و گریجویٹی بوقت ریٹائرمنٹ ادائیگی، بہبود فنڈ بلا تفریق تمام کو ادائیگی، میڈیکل، ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس الاونس میں مہنگائی کے لحاظ سے 2سو فیصد اضافہ اور پروموشن پالیسی اور لیوانکیشمنٹ کا بھی پرانا طریقہ کار بحال کیاجائے۔