Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

آج پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، امتحانات منسوخ

حکومت پنجاب نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کل تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیوسٹیز بند رہیں گی۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج اور جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کے اعلان کے باعث ملتان بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2024 کے سلسلہ میں کل جمعہ18 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے تحت جمعہ18 اکتوبر کوصبح کے اوقات میں منعقد ہونیوالا فزکس پارٹ ٹو اور آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پارٹ ٹو جبکہ سیکنڈ ٹائم میں منعقد ہونیوالا پیپر جغرافیہ (پراناونیا کورس) پارٹ ٹو کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

مذکورہ پیپرز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔ بقیہ تمام پیپرز حسب سابق ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button