Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کی ریڈنگ دو شعبوں میں بانٹ دی گئی

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کی کمرشل ریڈنگ کی ذمے داری سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو دے دی گئی، الیکٹریشن کے تبادلے بھی کردئےگئے ۔

چوری والے گھر شعبہ منٹی نینس دیکھتا رہے گا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے نئے تجربے جاری ہیں، مگر بااثر افراد کے خلاف کوئی اقدام کرنے کو تیار نہیں ۔

گزشتہ روز ایک بار پھر پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس کی ایڈوائس پر بجلی کی کمرشل ریڈنگ ، بلنگ اور ریکوری شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ کو دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔

جب ریڈنگ کےلئے دو الیکٹریشن بھی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو دے دئے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق اعجاز حسین کو سٹیٹ سے منٹی نینس ، جبکہ صہیب ایاز اور رانا دلشاد کو منٹی نینس سے سٹیٹ تبادلہ کردیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل ڈپٹی رجسٹرار سٹیٹ کا میڑ ریڈر سے جھگڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دوسری طرف یونیورسٹی میں بجلی چوری کا اصل گڑھ ایمپلائز افسر اور ٹیچر کالونی ہے جس کی ریڈنگ کی ذمے داری بددستور شعبہ منٹی نینس کے پاس رہے گی، جس کی وجہ سے بجلی چوری پر کنٹرول کرنا ممکن ہیں ۔

بااثرافراد کے خلاف اور درست ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کا بجلی کا بل روز بروز بڑھتا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button