Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کی چوری، چھاپہ مار کمیٹی قائم

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کی چوری کی روک تھام کےلئے چھاپہ مار کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے میپکو کا ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کمیٹی کے فیصلوں کے اطلاق کےلئے ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جو 24 گھنٹے متحرک رہے گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس ، ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ، یونیورسٹی انجینئر اور سیکورٹی آفیسر شامل ہیں۔

کمیٹی تمام گھروں پر لگے میٹروں کا معائنہ کرے گی، غیر فعل میٹروں کی نشاندہی کرے گی، اور تبدیل کرے گی۔

کمیٹی بلوں کی برقت ڈیلیور ی اور ریکوری کو یقینی بنائے گی ، کمیٹی مشکوک گھروں کی میٹر کسی بھی وقت چیک کرے گی، اور چوری کی صورت میں اس کی رپورٹ وائس چانسلر کو ارسال کرے گی ۔

مرکزی کمیٹی کی سفارشات کے اطلاق کی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر بھی تیار کرے گی ، کمیٹی کسی غیر قانونی اقدام پر ذمے داروں کا تعین کرے گی، جبکہ میپکو کی طرف سے آنے والے بل اور دیگر معاملات کو مانیٹر کرے اور میپکو حکام سے رابطے میں رہے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button