Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے 15 سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا:شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم نے 90 روز کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی، جس سے 15 سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا۔
شبلی فراز نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا، ووٹنگ میں لوگوں کے بجائے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تعلق انٹرنیٹ سے نہیں ہے یہ ہیک نہیں ہو سکتی، ووٹنگ مشین میں ووٹر کا ریکارڈ ہوگا، 15 سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عام طریقے سے گنتی میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، الیکٹرانک مشین سے ووٹ ضائع نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے جمہوریت کو فائدہ ہے، آئندہ الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہو گا، ووٹنگ مشین میں ووٹر کی پرائیویسی محفوظ رہے گی۔
ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اپنے ماہرین لا کر ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں، بغیر دیکھے ووٹنگ مشین کو رد کرنا ٹھیک نہیں ہے، ہمیں بدلتی دنیا کے ساتھ خود کو بدلنا ہوگا، یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button