Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : پاکستانی سپزرز کے جال میں جکڑی انگلینڈ ٹیم 291 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

بین ڈیکیٹ 114، زیک کرالی 27، اولی پاپ 29 ، جوئے روٹ 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز، کپتان بین سٹوکس 1 رن بنا سکے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے دوسرے میچ کے تیسرے دن پہلے سیشن میں انگلینڈ نے اپنی اننگ 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ اور برائیڈن کارس پاکستانی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکے اور 7 ویں وکٹ کی شراکت میں 23 رنز ہی بناسکے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ کو سپنرز کے جال میں جکڑ لیا، 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز، 127 رنز کا خسارہ باقی، ساجد خان کے 4 شکار

برائیڈن کارس چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی گزشتہ روز کے ہیرو ساجد خان کےحصے میں آئی۔ آٹھویں وکٹ بھی ساجد خان لے اڑے جب انہوں نے میتھیو پوٹس کو 6 کے انفرادی سکور پر بولڈ آؤٹ کردیا۔ جیمی سمتھ کو نعمان علی نے صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، جنہوں 21 رنز بنائے تھے۔
پاکستانی نژاد شعیب بشیر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انکی وکٹ بھی ساجد خان کے حصے میں آئی ۔ آخری وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنے، جیک لیچ 25 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7، نعمان علی 3 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سلمان علی آغا نے ساجد خان کا سر چوم لیا

نعمان علی نے ٹیسٹ کیریئر میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگِ میل بھی عبور کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے 366 کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے اننگ کا آغاز کیا، اور تیز بیٹنگ کرتے ہوئے 73 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، زیک کرالی 27 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اپنا کیچ محمد رضوان کو تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کو دوسری کامیابی اولی پوپ کی صورت میں ملی جب سپن بالر ساجد خان نے اولی پوپ کو بولڈ آؤٹ کردیا، وہ 29 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
بین ڈیکٹ نے اپنے ٹیسٹ کئیرئر کی چوتھی اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری مکمل کی، اور وکٹ کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بالرز کی خوب درگت بنائی، ان کی سنچری میں 15 چوکے شامل تھے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنزبنے، جوئے روٹ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 34 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر ‘اِن سائڈ ایج’ بولڈ ہوگئے۔ 13 رنز کے اضافے کے بعد چوتھی وکٹ بھی ساجد خان کے حصے میں آئی جب بین ڈیکیٹ 114 کے انفرادی سکور پر سلمان علی آغا کو کیچ پکڑوا بیٹھے، ان کی اننگ میں 16 چوکے شامل تھے۔ ہیری بروک بھی ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے۔

انگلش کپتان بین سٹوکس بھی 1 رن پر نعمان علی گیند پر عبدااللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button