Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جوذمے داری دی پوری کردی: جیک لیچ

ملتان ٹیسٹ میں بہترین باؤلنگ سپیل کے ذریعے شگاف ڈال کر اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں لیڈ دلوانے والے انگلش باؤلر جیک لیچ نے ٹیسٹ کیریئر کی سو وکٹیں بھی پوری کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ میچ : انگلینڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، میچ میں "کم بیک "، پاکستانی ٹیم 202 سکور بنا کر آؤٹ

ملتان ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیک لیچ نے کہا کہ میرے ذمہ جو ٹاسک تھا وہ میں نے پورا کردکھایا، اور مجھے خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں میری چار وکٹوں کی پرفارمنس میری ٹیم کے کام آئی ہے اور اب میچ ہماری گرفت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : دوسری اننگ میں چائے کے وقفے تک انگلینڈ کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ، 168 کی لیڈ ہوگئی

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں حاصل کرنا ایک اعزاز ہے ، مگر یقین نہیں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
بارمی آرمی اور برطانوی صحافی ملتانی رنگ میں رنگ گئے

جیک لیچ نے مزید کہا کہ ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن ہمارے لئے اچھا دن رہا بیں، ڈیکیٹ نے بہترین بیٹنگ کی، اس پچ پر بولنگ کر کے مزہ آیا۔

امید ہے پچ مدد کرتی رہے گی، اس پر گیند بیٹھ بھی رہی ہے، سو وکٹیں لینا اعزاز ہے مگر یقین نہیں آ رہآ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button