Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز انگلش بلے بازوں کے نام، 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی

بین ڈیکٹ 84، زیک کرالی78 جبکہ اولی پاپ بناکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، 243 رنز کی پارٹنرشپ قائم، جوئے روٹ 176، ہیری برو ک 141 کے ساتھ کریز پر موجود

آج تیسرے روز کے تیسرے سیشن میں ملتان اسٹیڈیم کی پچ پر جوئے روٹ اور ہیری بروک چھائے رہے۔ چائے کے وقفے کے بعد انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو ریکارڈ میکر بلے باز جوئے روٹ اور ہیری بروک نے تیزی سے رنز میں اضافہ کیا، اور سکور کارڈ 492 پر لے آئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان اسٹیڈیم کرکٹ ریکارڈز کا مرکز بن گیا

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب انگلینڈ ٹیم نے 96 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، زیک کرالی شاہین آفریدی کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 13 چوکے شامل تھے، انہوں نے 85 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 78 رنز سکور کیے۔ تاہم ٹیم انگلینڈ نے وکٹیں گنوانے سے گریز کیا اور گزشتہ روز پاکستانی بالر ابرار احمد کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونےوالے بین ڈیکٹ نے جوروٹ کے ساتھ ملکر سکور آگےبڑھایا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : اسٹیڈیم میں پاکستان آرمی کے کوبرا ہیلی کاپٹرز کی پروازیں

جوروٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی35 ویں سنچری مکمل کی، جس میں 8 چوکے شامل تھے اور ان کے ساتھ بین ڈیکٹ نے 45 گیندوں پر ففٹی بنائی ، جسمیں 7 چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی گیارہویں نصف سنچری تھی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
مائیکل ایتھرٹن کا جوئےروٹ کو ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین

کھانے کے وقفے تک انگلش کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز تھے، تیسری وکٹ کی شراکت میں 136 رنز بنائے، اور بین ڈیکٹ عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس پر انہوں نے ریویو بھی لیا، لیکن ٹی وی ایمپائر نے فیلڈ ایمپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ان کی اننگ میں 11 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ: ملتان پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کی اسٹیڈیم آمد، میچ دیکھا

ہیری بروک نے دوسرے اینڈ پر موجود جوروٹ کے ساتھ ملکر تیز شارٹس کھیلی، اور مجموعی طور اپنی چھٹی اور پاکستان کے خلاف چوتھی سنچری مکمل کی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ دونوں بلے بازوں نے ملکر پاکستانی بالرز کی جم کر دھلائی کی اور 236 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جوروٹ نے انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کی طرف عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی، جبکہ پاکستانی بالرز نے 13 اضافی رنز دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button