Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند کچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا

قسمت تو دیکھ ٹوٹی کہاں

بالنگ کے بعد بیٹنگ بھی فلاپ ، خواب بکھرگئے۔

انگلینڈ 22سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 27 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان 355رنز کے تعاقب میں 328رنز پر آؤٹ ہوگیا ۔

تفصیل کے مطابق قسمت تو دیکھ ٹوٹی کہاں کمند کے مصداق پاکستان ایک بار پھرجیت کے قریب آکر ہار گیا، جیت صرف 24 رنز کی دوری پھر تھی کہ ہاتھ سے پھسل گئی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، پاکستانی ٹیم کو مشکلات کا سامنا

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے 4کھلاڑی آ وٹ 198رنز پر اننگز شروع کی تو جیت کے لئے مزید 157رنز درکار تھے، مگر انگلش فاسٹ باؤلر ز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت سے صرف26 رنزقبل ہی دبوچ کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کی اہمیت صرف رسمی کارروائی رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
امام الحق فٹنس مسائل کا شکار

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے چوتھے روز پاکستان نے 198رنز 4کھلاڑی آ وٹ پر اننگز کا سعود شکیل اور فہیم اشرف نے آ غا ز کیا ہدف کے تعاقب میں پانچویں وکٹ فہیم اشرف کی گری، بائیں ہاتھ کے بلے باز کو 10کے انفرادی اسکور پر جوروٹ کی گیند پر کرولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو جیت کے لئے مزید 145رنز درکار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں ۔ بارمی آرمی

سعود شکیل نے محمد نواز کے ساتھ چھٹی وکٹ کی ابرار احمد نے 4چوکوں کے ساتھ 17رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جنہیں جیمز اینڈرسن نے آ وٹ کیا ۔

سعود شکیل اپنے کیریئر کی سنچری بنانے سے قبل نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، 8 چوکوں کی مدد سے 94 کے انفرادی اسکور پر ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی جیت کی امیدیں منہدم پڑ گئی۔

آ غا سلمان نے 20رنز کے ساتھ ایک اینڈ پر کھڑے رہے ، جبکہ زاہد محمود اور محمد علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ،،شراکت داری میں 80رنز بنائے۔

اس موقع پر حریف ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کی جانب سے شارٹ پچ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایک کے بعد ایک کامیابی ملتی گئی محمد نواز 45کی انفرادی اننگز کھیل کر ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں ہوئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے ووڈ نے چار روبن سن ،ائیڈرسن نے 2،2،لیچ اور روٹ نے 1,1کھلاڑیوں کو آ وٹ کیا ۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ہیرہ بروک نے حاصل کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button