Breaking NewsEducationتازہ ترین
جاپان پاکستان سے انگلش کے 30 اسسٹنٹ ٹیچرز کی خدمات حاصل کرے گا
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)، جو وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے تحت کام کرتی ہے، جاپان کے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کے اسسٹنٹ اساتذہ کو بھیجے گی۔
بتایا گیا ہے کہ جاپان کو انگریزی زبان کے 30 معاون اساتذہ کی فوری ضرورت ہے۔ امیدواروں کے پاس بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی، کم از کم ایک سال کا تجربہ، اور عمر 24 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے کامیاب امیدواروں کو 2 لاکھ 20 ہزار ین ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جبکہ کنوینس الاؤنس اور دیگر مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
یہ ملازمت 7 اپریل 2025 سے 24 مارچ 2026 تک ایک سال کےلئے ہوگی، درخواست دہندگان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے، وہ کام کے لیے موزوں ہوں، امیدواروں کو اپنے سی وی کے ساتھ تین منٹ تک کی ’خود تعارفی ویڈیو ارسال کرنا ہوگی ۔