Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام حوصلہ رکھے، مشکل وقت آتے رہتے ہیں ، جمہوریت چلتی رہے گی : سید یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم اعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حالات مشکل ہیں ، مگر جمہوریت چلتی رہے گی ،عوام مایوس نہ ہوں لوگوں پر مشکل وقت آتا رہتا ہے ۔

معاہدے ریاست سے ہوتے ہیں ، کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ، سرائیکی صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اکثریت ملی تو ضرور بنائیں گے ، عمران خان کی بیان سے ان کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔

وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں پاکستان کا آئین ہم نے بنایا ہے ، ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔

الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، ہم اس کےلئے تیار ہیں، اور الیکشن کی تیاری بھرپور کررہے ہیں۔

لاہور میں جو کچھ ہوا س پر تبصرہ نہی کرسکتا ہے انکوائر ی ہورہی ہے، اس کی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہ سکتا ۔

ہم پی ڈی ایم کا حکومت میں حصہ ہیں، اس لئے اکثریت سے فیصلہ کریں گے، لیکن الیکشن میں اپنے نشان پر حصہ لیں گے، پی پی ایک سیاسی جماعت ہے اس کا اپنا منشور ہے اسی وجہ سے تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے والے پچھتا رہے ہیں، ان کے ایم این اے عدالت میں جارہے ہیں کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

اس وقت مشکل وقت ہے قوموں پر مشکل وقت آتا ہے اس میں وہ کوشش کرتے ہیں، اور نکلتے ہیں ہم بھی اس صورتحال سے جلد باہر نکل آئیں گے جو معاہدے ہوئے وہ ریاست کے ساتھ ہوئے ، وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوئے، اس لئے پی ٹی آئی نے جو مشکل معاہدے کئے ہم نے وہ پورے کئے اور ان معاہدے کی پاسداری کی جارہی ہے ، ریاست کے معاہدے نہ ماننے سے نقصان ہوتا ہے اس لئے ان مشکل معاہدوں کو تسلیم کیا ۔

آئی ایم ایف کے ساتھ جو مذاکرات ہورہے ہیں وہ کامیاب ہوں گے، جب ہم انٹرنیشنل معاہدوں کو پورا کریں گے تو عالمی برادری بھی آپ کو ساتھ دے گی ۔
ہمیں یقین ہے کہ موجودہ لیڈرشپ پاکستان کو درست سمت میں لیکر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مفروضوں پر سیاست نہیں کی جاسکتی، الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے اس میں بھرپورحصہ لیں گے۔

عدالت یا دوسرے اداروں کو جو فیصلے آئیں گے اس کے بعد لائحہ اختیار کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے ایک پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں بجلی پیٹرول اور گیس سستی کرنے کا اعلان کیا گیا جو معاہدے کی خلاف ورزی تھا جس کا یہ نقصان ہوا کہ آئی ایم ایف نے اعتبار کرنے سے انکار کردیا اور ہمیں معاشی مسائل کے گھیر لیا ، مگر اب تمام لیڈر شپ ملک بچانے پر متفق ہے جلد ہی پاکستان ان مسائل سے باہر نکل آئے گا۔

سرائیکی صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، جب اکثریت ملے گی ضرور بنائیں گے ، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو جنوبی پنجاب اتحاد نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے ووٹوں سے عمران خان وزیر اعظم بنے مگر ان کو دھوکہ دیاگیا اور صوبہ نا بنایا گیا جب میرے بیٹے نے سرائیکی صوبے کی قرارد اد پیش کی تھی تو پی ٹی آئی کو اس کی سپورٹ کرنی چاہیے۔
انہوں نے بہت سے جوائنٹ سیشن میں آئین کو روند کر فیصلہ کئے یہ بھی کرلیتے ،ہمارے ایم این ایز بھی ان کے ساتھ مل جاتے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران کے بدلتے بیانات ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کا وزن کم ہورہا ہے ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ، بہت سے معاملات سٹیٹ سیکریٹ ہوتے ہیں ۔

سارے سیاستدانوں پر مقدمے درج ہوئے کیا وہ جائز تھے وہ ان ٹیچ ایبل ہیں ان کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا ، مجھے پر 40 سے زائد کیسز ہیں، میں نے کسی کو بتایا میں روز کسی نہ کسی کیس میں پیش ہوتا رہتا ہوں،  پہلی بار سنا ہے کہ گرفتاری نہیں دینی ہے ، چاہیے ساری دنیا اندر ہو، اس کے ساتھ ہمارے مخدوم بھی اندر چلے جائیں ۔

مجھے کیوں نکلا یہ قومی راز ہے کبھی کسی کونہیں بتاوں گا، سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حلف کے ذریعے پابند ہوتا ہے کہ وہ ملکی مفاد میں بہت سے راز اپنے سینے میں رکھتا ہے جو کبھی آشکار نہیں ہوتے، میرا سینا بھی رازوں سے بھرا ہے مجھے اقتدار سے کیوں نکالا یہ بھی ایک قومی راز ہے پہلے کسی کو بتایا ہے نا آئندہ کسی کو بتاوں گا لیکن عمران اندر کی تمام باتیں عوام کو بتارہے ہیں جو افسوس ناک ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منائے گی ، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین پاکستان پی پی نے بنایا ، اس کی حفاظت کی ذمے داری بھی اب ہم نے اٹھائی ہے آئین کے 50سال پورے ہونے پر گولڈن جوبلی منائیں گے جبکہ سینٹ میں بھی آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی خصوصی تقریب ہوگی۔

پاکستان پیلز پارٹی نے الیکشن 2023 کے لئے ٹکٹس کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔
سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پی پی الیکشن کی بھرپور تیاری کررہی ہے، اور تمام ورکروں کو الیکشن کےلئے تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے اور ٹکٹ کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں ۔

پی پی تیر کے الیکشن لڑے گی، جس کےلئے مشاور ت جاری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button