فیکلٹی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں چار روزہ فیکلٹی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
ٹریننگ سیشن ڈیپارٹمنٹ آف آؤٹ ریچ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن نے منعقد کیا۔
ٹریننگ سیشن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے 20 فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے فیکلٹی ممبرز کو ٹیچنگ سکلز بہتر کرنے پر لیکچر دیا۔یونیورسٹی کے گورننس سسٹم کے متعلق بھی ٹرینگ سیشن دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فیکلٹی ممبرز دور حاضر کے جدید ٹیچنگ کے طریقے استعمال کرکے بہتر انداز میں طلبا و طالبات کو تعلیم دے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مبشر مہدی نے کیس اسٹڈیز کی مدد سے ٹیچنگ پر لیکچر دیا۔
لیکچرار نبیل اکرام نے پیڈاگوجیکل سکلز پر لیکچر دیا۔
ڈاکٹر عثمان جمشید نے طلبا و طالبات کے اندر موٹیویشن پیدا کرنے کے بارے میں لیکچر دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر نے ہائر ایجوکیشن کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیکچر دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے لیکچر دیا۔
ٹریژرر محمد رفیق فاروقی نے مالی معاملات اور ان کی مینجمنٹ کے حوالے سے لیکچر دیا۔
ڈاکٹر عمار مطلوب نے ریسرچ فلاسفی پر ٹریننگ دی۔ڈاکٹر عائشہ حکیم نے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ دی۔
ڈاکٹر عمارہ وحید نے خوشی اور اس کے عملی زندگی میں کردار پر روشنی ڈالی۔جاوید احمد مائیکرو ٹیچنگ کے حوالے سے لیکچر دیا۔
ڈاکٹر عبد الرزاق نے فیکلٹی انفارمیشن سسٹم پر لیکچر دیا۔ڈاکٹر امبرین ناز نے ایچ ای سی ڈیجیٹل لائبریری کے حوالے سے ٹریننگ دی۔
کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم نے امتحانات سے متعلقہ رولز اور گریڈنگ سسٹم پر روشنی ڈالی۔
لیکچرار راؤ فرقان احمد نے ٹیچنگ ریسرچ اور زندگی کے معاملات کو متوازن طریقے سے چلانے پر لیکچر دیا ۔ڈاکٹر احمد محمود اور ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان نے بھی ٹیچنگ کوالٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ٹریننگ دی۔
ایوب احمد نے کمیونیکیشن سکلز اور سٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ دی۔
پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، چیئرمین آؤٹ ریچ ڈاکٹر رانا بنیامین اور ڈاکٹر محمد عارف نے پینل ڈسکشن میں فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کی اور آخر میں فیکلٹی ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
فیکلٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا مقصد ٹیچنگ کوالٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو پروفیشنل چیلنجز سے متعلق بھی تیار کرنا ہے۔