ریسرچ کی بنیاد پر یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین حائل گیپ کو ختم کیاجائے: ڈاکٹر علی
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ریسرچ کی بنیاد پر یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین حائل گیپ کو ختم کیاجاسکتا ہے ، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریسرچ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور ادویات کی دنیا میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے۔
ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹیکل اینڈ فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام تیسری کانفرنس "کرنٹ ٹرینڈز اینڈ انوویشن ان ڈرگ ڈیلیوری” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر نے مزید کہاکہ فیکلٹی آف فارمیسی میں عمدہ ریسرچ کی جارہی ہے، اور ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔
انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام اور طلباء ریسرچ کلچر کو پرموٹ کریں، اور ادویات کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔
پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ زندگی میں بعض اوقات بہت کچھ سوچوں اور توقعات کے برعکس ہوجاتا ہے، لیکن اس کے باوجود زندگی کا پہیہ چلتا رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ساؤتھ پنجاب کی آکسفورڈ ہے، اور جتنا ٹیلنٹ اس یونیورسٹی میں ہے اور کسی اور ادارے میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ طلباء کا روشن مستقبل ان کا انتظار کررہا ہے لہذا طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے تعلیمی امور انتہائی خوش دلی کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ استاد کا ایک فقرہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔
انہوں نے تیسری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی بے حد سراہا۔
ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر محمد عزیر اور چیئرمین ڈاکٹر محمد سہیل ارشد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ جدید رجحانات کے ساتھ ہم نئی توجیحات کو ضرور متعارف کراتے رہیں، یقینا اس کے ساتھ ہماری انڈسٹری میں ایک انقلاب برپا ہوگا۔
کانفرنس میں ڈین پنجاب یونیورسٹی ، ڈاکٹر خالد حسین ، ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر فرقان محمد ، ڈاکٹر جہانزیب مدثر ، ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، ڈاکٹر رضا حمید ، ڈاکٹر تنویر احمد ، ڈاکٹر عامر جلیل ، ڈاکٹر حنا رضا ، ڈاکٹر خضر حیات ، ڈاکٹر علی رضا ، ڈاکٹر ثمرہ بشیر ، مس مریم ، ڈاکٹر نوید ، محمد بن ابراہیم ، نبیل احمد ، شیراز احمد ، ڈاکٹر نبیل اعجاز ، ڈاکٹر فرحان اللہ ، ڈاکٹر محمد یعقوب ، ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، احسن فیاض سمیت دیگر فیکلٹی
ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے مندوبین اور فیکلٹی ممبران کے مابین شیلڈز تقسیم کیں۔
کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ، ڈاکٹر محمد سہیل ارشد چیئرمین شعبہ فارماسیوٹکس ، ڈاکٹر فیصل عثمان آرگنائزنگ سیکرٹری تھے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر فرقان اقبال، ڈاکٹر عامر جیل ، ڈاکٹر جہاں زیب مدثر ج ڈاکٹر حنا رضا ، ڈاکٹر عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کو کامیاب بنانے میں مدیحہ کنول ، انم حیدر ، سفینہ کوثر ، رمضہ اویس کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کہاکہ کانفرنس کا موضوع یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور طلباء کی پروفیشنل اپروچ کو بہتر کرنا تھا تاکہ فارمیسی کی بہتری ہوسکے۔