Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپئن شپ

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں فالکن کرکٹ کلب ملتان نے رانا کرکٹ کلب ملتان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

رانا کرکٹ کلب پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 135رنز بنا سکی، فیض یاب 24 ملک آصف 23 عمر حسین 22اور محمد یوسف نے 18رنز بنائے۔

فالکن کلب کی طرف سے عاطف رحمان نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، احمد رضا اور واجد حسین نے دو دو وکٹ جبکہ مبشر زمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے فالکن کلب نے مطلوبہ ہدف با آسانی دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عاطف رحمان نے 84رنز ناٹ آؤٹ اور معاذ بن اکبر نے 29رنز ناٹ آؤٹ بنائے، رانا کلب کی طرف سے دانیال بنارس اور ثنااللٰلہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عاطف رحمان مین آف دی میچ قرار پائے۔

دلشاد علی اور وسیم شاہ ایمپائرز سلمان علی سکورر تھے، آج بولان کلب اور شریف ڈوگر میموریل کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button