چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ قاسم کے اعزاز میں ظہرانہ
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی کی طرف سے چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں کنٹرولر امتحانات ،حامد سعید بھٹی، ممبر بورڈ، میڈم فخر النساء، میڈم شبانہ، آڈٹ آفیسر، دلنواز اور جملہ بورڈ
افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ،عبدالروءف کھوکھر نے کہا کہ حافظ محمد قاسم نے بطور چیئرمین ملتان بورڈ میں اپنا 3 سال کا عرصہ نہایت دیانتداری اور خوش اسلوبی سے گزارا، نہایت دھیمے مزاج کے انسان ہیں، ہرشخص سے نہایت ادب واحترام سے پیش آتے تھے، ان کی کمی کو محسوس کریں گے۔
کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے امتحانات کے شفاف اور بروقت انعقاد/رزلٹ کی بروقت تیار ی میں رہنمائی اور تعاون کیا۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، انہی کی وجہ سے مجھے ملتان ڈویژن میں پہچان ملی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے ساتھ میرا تعلق بڑے بھائی والا رہا ہے۔
ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم کی 3 سالہ مدت ملازمت کے دوران ہمارے تعلقات مثالی رہے ،انھوں نے ملازمین کی بروقت ترقی اور فلاحی کام ترجیحی بنیادوں پر کیے، اللہ پاک ان کو مزید ترقی سے نوازے اور ان کی باقی زندگی خوشیوں سے بھر دے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آخر میں چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے کہا کہ ملتان بورڈ کے افسران و اہلکاران محنتی اور دیانتدار ہیں، کنٹرولر امتحانات نہایت دیانتدار محنتی انسان ہیں۔