Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ، محنتی ملازمین ادارہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، سیکریٹری تعلیمی بورڈ ملتان

مجاہد عباس صدیقی اور عطا محمد سیکورٹی گارڈ کی ریٹائرمنٹ پر تعلیمی بورڈ ملتان کی انتظامیہ کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں آفسران ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدران اور بورڈ ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈملتان خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن دیانتدار ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے، ریٹائر ہونے والے افسروں و اہلکاروں کا تعلق ہمیشہ بورڈ ملازمین کے ساتھ ہمیشہ قائم رہتاہےاور آپ کی صلاحیتوں کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا، ریٹائر ہونے پر آپ کے تمام واجبات اداکرناہماری ڈیوٹی میں شامل ہے ۔

ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن تعلیمی بورڈکے صدر ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آپ نے دیانتداری‘ لگن سے فرائض سر انجام دئیے ہیں وہ دوسرے بورڈ ملازمین کے لئے مثال ہے ۔

ڈاکٹر حافظ فدا حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی بورڈ میں آپ کا گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یادگار ہےاور وہ ہم کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔اس کے بعد علی ر ضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ انتہائی قابل، فرض شناس اور ایماندار اہلکار ہے۔

اکرم شاہ صدر ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن تعلیمی بورڈ بہاولپور نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آپ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بطریق احسن سر انجام دیا۔

الوداعی تقریب سے مجاہدعباس صدیقی اور عطامحمد سیکورٹی گارڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سینئرز اور جونیئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے دوران سروس ہر ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے میں کامیاب رہا۔

آخر میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈکے نائب صدر مہرمحمد اکبر نے بورڈملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر کی طرف سے بورڈ انتظامیہ کاشکریہ اداکیا کہ جس طرح آج انہوں نے اس بورڈ ملازم کو ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر عزت اور وقار کے ساتھ رخصت کیا ہے

جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین ،مجاہد حسین بلوچ محمد الیاس نوناری جواد نعیم بھٹی چویدری احسان الٰہی گجر محمد تیمور محمد الیاس صدیقی نے مجاہدعباس صدیقی اور عطامحمد سیکورٹی گارڈ کو باعزت اور باوقار ریٹائرمنٹ پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر حاجی مختار حسین صدیقی، اسلم صدیقی، سبط الحسن ، محمد کاظم رضا، محمد رضا صدیقی ، علی شیر صدیقی، محمد کاظم رضا، سلیم عباس صدیقی، مجاہد حسین صدیقی ،حاجی حسن رضا، جلیل نواز، ذیشان نواز ، مشکور حسین ، حسن رضا ، آصف رضا صدیقی ،شایان مہدی صدیقی ، مجتبیٰ ،ہادی ، مقبول قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button