فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بن گئے
تحصیل سپورٹس آفیسر فاروق لطیف کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات کردیا گیا ، انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مبارکباد کےلئے آنے والے وفود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ملتان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہمارا کام اس ٹیلنٹ کو نکھار کر ملک پاکستان کے لیے اعزازات حاصل کرنا ہے تاکہ پاکستان اقوام عالم میں کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھتا رہے۔ اس سلسلہ میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کریں گے۔
ڈیپارٹمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے کام کو دیکھتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجھے اس سیٹ پر تعینات کیا۔ سپورٹس سے وابستہ شخصیات کے تعاون سے ملتان ڈسٹرکٹ میں کھیلوں کی بھرپور سرگرمیاں منعقد کریں گے۔
دریں اثنا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کیے گیے ہیں، جس کے مطابق محکمہ سپورٹس پنجاب کی جانب سے جاری کیے گیے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل سپورٹس آفیسر فاروق لطیف کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات کردیا گیا ، انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ڈی او سپورٹس ملتان رانا ندیم انجم کا تبادلہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور کردیا ہے، اسی طرح تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر نور خان کو تحصیل جلالپور پیروالا کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔