Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر بورڈز ہینڈبال چیمپئن شپ: فائنل فور ٹیموں کا فیصلہ
آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل فور ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔
دفاعی چیمپیئن میزبان ملتان ۔ فیصل آباد ۔ لاہور اور پشاور کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ارشد ندیم سپورٹس کمپلیکس ملتان بورڈ پر ایونٹ کے دوسرے روز بھی چار لیگ میچز کھیلے گئے۔ مردان مالاکنڈ، بنوں اور سوات کی ٹیمیں لیگ راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
دریں اثناء آج 23 جنوری کو ایونٹ کے آخری روز ناک آؤٹ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے دونوں سیمی فائنل، پھر تیسری پوزیشن کا فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا۔
دوپہر دو بجے فائنل میچ ہو گا۔