کھیلتا پنچاب 2024: فٹ بال ایونٹ اختتام کی جانب رواں دواں
‘کھیلتا پنجاب’ گیم 2024 جو کہ پنجاب بھر میں جاری ہے، اس پروگرام کے تحت جاری فٹبال ایونٹ جس میں دس ٹیمیں شامل ہیں، جس کے لیگ میچ کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے چار ٹیموں نے کوالیفائی کیا، آخری دو میچ جو کہ جناح ایف سی اور گراونڈ اپ ایف سی کے درمیان ہوا جوکہ گراونڈ اپ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت اپنے نام کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
جب کہ دوسرا میچ ہمالیہ ایف سی اور افغان ایف سی کے درمیان ہوا۔جو کہ افغان ایف سی نے صفرکے مقابلے میں دوگول سے جیت اپنے نام کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
مہمان خصوصی رانا باقر علی انٹرنیشنل فٹبالر تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پروگرام میں فٹبال کا ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے احسن اقدام ہے، حکومت پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا۔
انہوں نےسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام ٹیمیں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگی۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغان ایف سی اور گراونڈ اپ ایف سی کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل میچ ملتان سلطان ایف سی اور طارق شہید ایف سی کلب کے مابین کھیلا جائے گا۔