Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اہم تعیناتی پر اتفاق ہوچکا، رسمی اعلان باقی، مزید تاخیر مناسب نہیں: رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اہم تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، معاملہ پیپر پر آنا اور رسمی اعلان باقی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے، اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس پراتفاق رائے ہوچکا ہے، تعیناتی کا معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے، رسمی اعلان باقی ہے، مشاورت سے مراد کسی کا اختیار تو نہیں ہوتا، وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتےہیں، بالآخرفیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات نہیں ہے، وزیراعظم مشاورت کرچکے ہیں، ایک دو دنوں میں پیپر پر آجائے گا، اس میں کوئی حرج نہیں، اسحاق ڈار کی مدد جہاں درکار تھی وہ حاصل کی گئی ہے، کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ فیصلے سے پہلے قیاس آرائی ہو، میری رائے میں تعیناتی پر اس سےزیادہ تاخیر شاید مناسب نہیں ہوگا، ایک دو دنوں میں یہ فیصلہ سامنے آجائےگا، فیصلے سے مراد آرمی چیف کی تعیناتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی کی عزت کا خیال نہیں، نوازشریف نےجس کو آرمی چیف مقرر کیا، کسی سے ایسی بات نہیں کی جس سےعمران خان منسوب کر رہے ہیں، عمران خان کو نہ اپنی عزت کا خیال ہے نہ کسی اور کی عزت کا، اس نے2014 سے اب تک مسلسل غط بیانی کی، توہین کرنےکی کوشش کی۔

عمران خان کو معلوم ہےکہ وقت سے قبل الیکشن نہیں ہوسکتا، لانگ مارچ میڈیا میں ہی ہے اور کہیں نظر نہیں آ رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی والوں سے بات کریں بھی تو عمران ان کی بات نہیں مانتا، پرویز خٹک، شاہ محمود، فواد چوہدری سے ہماری بات پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button