فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وفاقی اداروں میں بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کرلیں
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارتِ دفاع اور سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزارتِ ہوا بازی کے تحت ایئر پورٹس سکیورٹی فورس میں گریڈ 16 کی انسپکٹر کی آسامیوں، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر کے تحت انسپکٹر کسٹمز/انٹیلیجنس آفیسر کی گریڈ 16 کی اسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت سویلین سٹور آفیسر، کورپس آف ای ایم ای کی گریڈ 17 کی آسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹس/گیریژنز) ڈائریکٹوریٹ کے تحت لائبریرین (فیمیل) کی گریڈ 16 کی آسامیاں، وزارتِ دفاع کے تحت نیول ہیڈ کوارٹرز کی گریڈ 17 کی جونیئر سائنٹیفک آفیسر کی آسامیاں اور گریڈ 16 کی اسسٹنٹ منیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نیول ہیڈ کوارٹرز کی آسامیاں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 17 کی سٹاف ویلفیئر آفیسر، انسٹرکٹر (انگریزی) اور گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریک 16 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔