پہلا آزادی کپ : فرینڈز کلب اور پاک عرب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے جشن آزادی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فرینڈز کلب پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 123رنز بنائے۔
عامر۔30.سمیع۔26رنز بنائے ، جبکہ محمد آصف اور عبدالرحمن فرید نے دو۔دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے القاسم کلب ارشد بلوچ کے 64رنز کے باوجود سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 120رنز بناسکی۔فرینڈز کلب کی طرف سے محمد بن ارشاد۔3.ابوبکر خاکوانی نے دو وکٹ حاصل کی۔
اس طرح فرینڈز کلب تین رنز سے کامیاب ہوئی۔
دوسرے میچ میں پاک عرب نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 170رنز بنائے۔عبدالوحید۔95.شعیب احمد۔23رنز بنائے۔کریسنٹ اکیڈیمی کی طرف سے طیب مختیار نے تین وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے کریسنٹ اکیڈیمی صرف 82رنز پر آوٹ ہوگئی۔طیب مختیار۔20.اور محمد طیب نے گیارہ رنز بنائے۔پاک عرب کلب کی طرف سے نعمان بابر نے پانچ جبکہ محمد اویس نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
محمد مرسلین اور عبدالروف ایمپائر، منظور لطیفی سکورر تھے۔