Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ایس سکالر شپ کی جانب سے فلبرائٹ اورینٹیشن سیمینار

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں گزشتہ روز یو ایس سکالر شپ کی جانب سے فلبرائٹ اورینٹیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

سیمینار میں رجسٹرار یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر نے بطور نمائندہِ یونیورسٹی شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے بھی بھرپور طور پر سیمینار میں حصہ لیا۔

نمائندہ یو ایس اسکالرشپ پروگرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ فلبرائٹ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے امریکی ریاستوں میں پاکستانی طلباء کیلئےگریجویٹ مطالعہ کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔

محکمہ خارجہ کی طرف سے طلباء کومالی اعانت فراہم جاتی ہے، ان گرانٹس میں ٹیوشن، مطلوبہ نصابی کتب، ہوائی جہاز کا کرایہ، رہنے کا وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس شامل ہیں۔
سیمینار میں فلبرائٹ اسکالرشپ کے اہم نکات، درخواست کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔

تقریب کےاختتام پر رجسٹراریوای ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر نے کہا کہ ایسے سیشنز طلبہ کے کیریئر کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوتے ہیں۔

یو ایس فلبرائٹ پروگرام سے یو ای ٹی ملتان کے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اپنی پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے فائدہ اٹھائیں، اپنی اعلیٰ تعلیم کیلئے ضرور اس پروگرام میں اپلائے کریں تاکہ اپنےمستقبل کو مزید روشن بناسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button