ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی تاریخ میں روشن باب
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ویژن کے مطابق اساتذہ کی مستقل تعیناتی کے حوالے سے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی سربراہی میں سکرونٹی کمیٹی نے اساتذہ کے کوائف کا جائزہ لینے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا یونیورسٹی آف سرگودھا ،ڈاکٹر اللہ بخش گلشن رجسٹرار غازی یونیورسٹی پروفیسر جام مختار رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان شامل تھے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بڑی توجہ کے ساتھ تمام عمل کی شفا فیت اور میرٹ پالیسی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
اس حوالے سے وائس چانسلر نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو تعلیمی میدان میں اگے بڑھنے اور جلد دنیا کی بہترین یونیورسٹی بنانے کا اعادہ کیا ۔
تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر صاحب کی ان کاوشوں کو سراہا ، اور امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر کے خلوصِ نیت کی بنیاد پر ایمرسن یونیورسٹی ملتان اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہوگی.