Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے طلباء کو خوشخبری سنادی

ایل ایل بی کیس میں زکریا یونیورسٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ۔

سپریم کورٹ میں پیشی سے ایک روز قبل جاری ہونے والے مراسلے نے لا کالجز میں رجسٹرڈ طلباء کے مستقبل کو محفوظ کرنے نوید سنادی ۔

زکریا یونیورسٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے تمام لا کالجز کادورہ کیا، اور تدریس نظام کا جائزہ لیا ۔

کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تمام لا کالجز کا الحاق ختم کردیا گیا، جس کے بعد ان طلباء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اب زکریا یونیورسٹی نے ان طلبا کی تعلیم کو جاری رکھنے اور امتحانات کے انعقاد کے لئے تین سٹڈی سنٹر قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے، جو ملتان ، ڈیرہ غازی کان اور وہاڑی میں بنائے جائیں گے جہاں ان طلباء کے لئے لا کی کلاسز کا انعقاد ہوگا۔

محمد علی صدیقی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو تمام سنٹرز کا چیف کوآرڈینٹر بنایاگیا ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد بلال اور محمد احسن اقبال ہاشمی گیلانی لا کالج کو ان سنٹرز کا کوآرڈینٹر بنادیاگیا ہے ، ان سنٹرز کو چلانے کےلئے وائس چانسلر ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو ایس او پیز متعین کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے اس فیصلے کا مراسلہ جاری کردیا ہے ، اور سینڈیکیٹ کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس کی منظوری بھی دے دی ۔

مراسلے میں کہاگیا ہےکہ اس حساس معاملے کی فوری منظوری ضروری ہے ، جبکہ سینڈیکیٹ کا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے فوری اجلاس ممکن نہیں ہے اس لئے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سینڈیکیٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کسی کیس کی منظوری دینے کے بعد فیصلے کو سرکولیٹ کرکے منظوری لی جاتی ہے، مگر یونیورسٹی حکام نے کسی بھی ممبر سینڈیکیٹ کو مراسلہ ارسال نہیں کیا جس کی وجہ سے اس کی قانونی حیثیت پر فرق پڑسکتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button