Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے 24 کالجز میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کے فری پروگرام کا انعقاد
پنجاب حکومت نے صوبے بھی ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی تیاری کےلئے 90 کالجز کی سلیکٹ کئے تھے ہر کالج میں انگریزی فزکس کیمسٹری ،بیالوجی اور ریاضی کے مضامین کے ٹرینرز تعینات ہوں گے، ان پانچ اساتذہ کو دس ہفتوں کے ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے، اساتذہ کے لیے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اب ان کالجز کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔
جنوبی پنجاب کے 24 کالجز میں ایم ڈی اور ای کیٹ کی تیاری کی جائے گی، جاری فہرست کے مطابق مظفر گڑھ ،لیہ بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگر کے دو دو کالجز ملتان، وہاڑی، لودھراں ، اور خانیوال کے دو دو کالجز،ڈیرہ غازی خان کے چار اور راجن پور کے دو میں یہ کورسز کروائے جائیں گے، ہر کالج میں 5 ماہر مضامین کو تعینات کیا جائے گا۔