سپورٹس گالا : گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن نے پہلی دوسری پوزیشن حاصل کرلی
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپیشل طلباء وطالبات کے درمیاں دو روزہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا، جس میں ڈویژن ملتان کے تعلیمی اداروں سے سپیشل طلباء نے شرکت کی۔
گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کے طلباء نے بھر پور پرفارم کیا، پروگرام کے آغاز میں کالج کے طلباء وطالبات نے لیکچرار فرحت اعجاز کی قیادت میں شاندار طریقے سے مارچ پاس کیا، اور کالج کی طالبات نے اشاروں کی زباں میں قومی ترانہ پیش کیا۔
مقابلہ جات میں 200 میٹر دوڑ برائے طالبات میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن ملتان کی طالبہ حمنہ فرحان نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
200 میٹر دور برائے طلباء میں کالج کے طالب علم ساحل مسیح نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 400میٹر دوڑ میں کالج کے طلباء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
لانگ جمپ میں کالج کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بیڈمنٹن گیم مقابلہ جات میں ڈویژن بھر میں کالج کی طالبہ خلود زاہد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالقدیر، ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر ذیشان احمد اور کالج کی پرنسپل حمیرا فاروق نے سپیشل طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا، اور کھیلوں کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصلہ کرنے والے طلباء طالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔