ملتان: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم کی انتظامیہ نے 190 طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا
گورنمنٹ ڈگری گرلز شاہ رکن عالم کی طالبات سراپا احتجاج بن گئیں، کالج انتظامیہ نے 190طالبات کا داخلہ روک لیا، اور ان کو شدید نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، جس پر طالبات احتجاج کرتی ہوئی محتسب کے دفتر پہنچ گئیں۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کالج میں فرسٹ ایئر کا امتحان دیا دو مضامین میں سپلی تھی، انتظامیہ نے یقین دلایا کہ دسمبر ٹیسٹ کے بعد سکینڈ ایئر کے داخلے بھجوادیئے جائیں گے، کالج انتظامیہ نے ضمنی امتحان میں داخلے بھجوائے نا ہی دسمبر ٹیسٹ لیا، اب سالانہ امتحان 2024 کے داخلے نہیں بھجوائے جارہے ہیں، بلکہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
کالج میں پڑھانے والی اساتذہ نہیں ہیں، صرف اردو پڑھانے والی ٹیچرز ہیں، طالبات بس کے فرش پر بیٹھ کر کالج آتی ہیں، ایسے حالات کے باوجود والدین سرکاری کالجز پریقین رکھے ہوئے ہی، اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور داخلے بھجوانے کے احکامات جاری کئے جائیں
اس بارے میں کالج حکام کا کہنا ہے کہ اگر داخلے چلے گئے تو کالج کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم اب ان طالبات کا امتحان لیکر داخلے بھجوائے جائیں گے۔