ملتان : گورنمنٹ ڈگری شاہ رکن عالم گرلز کالج کی انتظامیہ نے 65 طالبات کا سپیشل امتحان لینے کا اعلان کردیا
گورنمنٹ گرلز کالج شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے 190طالبات کا تعلیمی کیرئر خطرے میں ہے، انتظامیہ نے دو سال کے دوران فیکلٹی پوری کی نہ ٹیسٹ کاانعقاد کیا، اور ضمنی امتحانات میں طالبات کو شرکت بھی نہیں کرنے دی، اب سالانہ امتحانات کے موقع پر ان کے داخلے روک لئے، جس پر طالبات کا احتجاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم کی انتظامیہ نے 190 طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا
گزشتہ روز کالج انتظامیہ نے اپنی غفلت پر پردہ ڈالنے کےلئے 65 طالبات کا سپیشل امتحان لینے کا اعلان کردیا جو 23جنوری سے شروع ہوگا، اور ان نتائج کے بنیاد پر داخلے بھجوانے کا اعلان کیا ہے، اور سلیس میں پوری پوری کتابیں شامل کردی ہیں، جس پر طالبات کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ دشمنی پر اتر آئی ہے، ایک طرف کہا جاتا ہے کہ اپ کالج سے چلے جائیں، اور پرائیویٹ داخلہ جمع کرادیں ،اب امتحان لیکر داخلہ بھجوانے کی شرط رکھ دی ہے، اور سلیبس بھی پورے نصاب کا رکھ دیا ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں، اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے طالبات کو ریلیف فراہم کریں ۔