Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رشید آباد ملتان میں سالانہ تقریب نتائج و تقسیم انعامات

پرنسپل شیخ لیاقت علی ، کونسلر اعجاز خان ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت طلبہ کو معاشرے کا بہترین شہری بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سخت محنت کی بدولت ہی نوجوان کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں، جن قوموں نے ترقی کے منازل طے کیے ہیں، اسکی اصل وجہ تعلیم ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو نکھارنے میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے، ہمیں انکی عزت و تکریم کرنا چاہیے۔

اس موقع پر نعیم اعوان ، زاہد مقصود قریشی ، حمزہ جہانگیر انصاری نے کہا کہ طلبہ بنیادی تعلیم کے ساتھ سکلز ایجو کیشن پر بھی توجہ دیں، کیونکہ اعلی تعلیم کے بعد عملی زندگی میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جن بچوں نے پوزیشن لی ہیں، وہ اپنی محنت کو جاری رکھیں زندگی میں حالات جیسے بھی ہوں وہ اپنا مقاصد کا حصول کو یقینی بنائیں ،کامیابی انکے قدم چومے گی۔

تقریب میں سینئر ٹیچر عبد المجید بھٹی ، لطیف شاہ ، محسن رضا، طارق شاہ بخاری، عامر حنیف ، قاری حنیف ودیگر موجود تھے۔

اس موقع پر پرنسپل شیخ لیاقت علی ، کونسلر اعجاز خان ، سماجی رہنما نعیم اعوان ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button