Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے قاری ٹیچرز کی 40 سال بعد سنی گئی

حکومت نے قاری ٹیچرز کو گریڈ 11 ،لیب اٹینڈنٹ کو گریڈ 7 ، آئی ٹی انچارج اور آفس کلرک کو گریڈ 11 دینے کا فیصلہ کرلیا، اپ گریڈیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے تمام قاری ٹیچرز کو گریڈ 7 سے 11 میں ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، مستقبل میں قاری ٹیچرز کی بھرتیاں بھی نہیں کی جائیں گی۔ آئندہ قاری ٹیچرز کا کیڈر ڈائنگ ہوگا۔ آخری بار قاری ٹیچرز کی بھرتیاں 1984 میں کی گئی تھیں۔

سائنس لیبارٹریوں میں کام کرنیوالے ہزاروں لیب اٹنڈنٹس کو بھی گریڈ 1 سے 7 میں ترقی دی جائے گی، دس ہزار سے زائد سکول کمپیوٹر لیبز میں کام کرنیوالے لیب انچارج کو بھی گریڈ 7 سے گیارہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 16 ہزارسے زائد ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں تعینات آفس کلرک کو بھی گریڈ 11 ملے گا، اس سے قبل آفس کلرک گریڈ 7 میں کام کررہے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سمری محکمہ خزانہ کوارسال کردی، اپ گریڈیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button