Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرینڈ ٹیچرز الائنس کا احتجاج

گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان و پنجاب ٹیچرز یونین ملتان کے زیر اہتمام رشید کے جھُگے مرکز جھوک وینس میں (ٹی این اے ) ٹیسٹ اور سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کیخلاف صدر ملک محمد بلال ملنہانس ،جنرل سیکرٹری عبد الرحمن،ملک نذر محمد چن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر محمود زمان گل ، مہر محمد اقبال ، عابد حسین کھچی، ڈاکٹر اکبر علی ، محمد قاسم ، راشد عباس وینس ، قسور بھٹی ہیڈ ماسٹر ، ملک محمد اجمل طوفانی ، ملک ربنواز چن ،مظہر عباس چن ، ملک محمد سلیم وینس ، مہر نذر حسین چاون ، مہر اعجاز سیاہی ، مہر پرویز اقبال چاون ، مجاہد اقبال ، ملک خضر بوہنہ ، محمد بلال کھوکھر ، ملک ناصر رضا کھادل ، مہر محمد عارف چاون شریک تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد بلال ملنہانس ، ملک عبدالرحمن ،نذر محمد چن نے کہا کہ باہمی اتفاق رائے سے تمام اساتذہ تنظیموں نے ٹیسٹ کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تمام اساتذہ گورنمنٹ کے ایس او پیز کے بعد ہی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہوئے ہیں، لہذا کسی بھی قسم کے ٹیسٹ لینے کی اب ضرورت نہیں ہے حکومت اساتذہ کا معاشی قتل بند کرے ورنہ اساتذہ ملک بھرمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button